پانی پینے کے بہترین ٩ فایدے – Water amazing health benefits in Urdu

Image by Zaccaria Boschetti from Pixabay

پانی ہمارے زندگی کا ایک اہم حصّہ ہے.پانی کا استعمال ہم اپنے روز مررہ کے کاموں کے لئے کرتے ہیں.

 پانی کی ضرورت  نہ صرف انسان بلکے ہر جاندار پرند,درخت، پودے کو بھی ہوتی ہے.پانی کے بغیر کوئی انسان زندہ نہیں رہ سکتا ہے

.پانی کی ضرورت  صرف روز مررہ کے کاموں کے لئے ہی نہیں بلکے ہمارے جسم کو بھی اسکی ضرورت  ہوتی ہے. 

ہمارا جسم ٦٠% پانی سے بھرا ہوا ہوتا ہے.جسم کے ہر سیل کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے. پانی کم پینے کی وجہ سے جسم میں بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں  جیسے سر درد ہونا, جسم میں پانی کی کمی ہونا وغیرہ.

صحیح مقدار میں پانی پینے سے بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں جیسے قبض سے بچنے میں مدد ملتی ہے,وزن کم کرنے میں وغیرہ.

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کے دن بھر میں عورتوں کے لئے تقریبن ٨ گلاس اور مردوں کے لئے تقریبن ١٠ گلاس پانی پینا چاہئے.  

پانی پینے کے فائدے:- 

١. سر درد کو روکنے اور علاج میں:- 

آج کل کے مصروفیات میں ہم پانی پینا بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے سر درد اور میگرین ہوتا ہے.

تحقیق نے بتایا ہے کی جسم میں پانی کی کمی کی ایک عام علامت سر درد ہونا ہے. 

ایک مطالعہ جو ٣٩٣ لوگوں پر کیا گیا تو ٤٠% لوگوں کو پانی کی کمی کی وجہ سے سر درد ہونا دیکھا گیا.

صرف  پانی پینا ہی سردرد کو کم نہی کرتا ہے. ہمارے جسم کو ہائیڈریٹڈ رکھنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کے ہم پانی والے پھل اور سبزیاں کھائیں جیسے تربوز.

٢. گردوں کے لئے:-

دن بھر میں مناسب طریقے سے پانی پینے سے آپ کے گردوں کو صحیح  طریقے سے کام کرنے اور صحتمند رہنے میں مدد ملتی ہے. 

پانی گردوں کو پیشاب کی شکل میں آپ کے خون سے فضلہ کو نکالنے میں اور گردوں میں پتھر کے  پیدا ہونے سے روکنے میں مدد کرتا ہیں. 

٣. وزن کم کرنے میں :-

پانی پی کر بھی ہم وزن کم کر سکتے ہیں. پانی ١٠٠% کلورے فری (calorie free)  ہوتا ہے.پانی پینے سے ہمارا  پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے.

وہ میٹابولزم(metabolism)  کو بڑھاتا ہے اور فٹ کو گلنے میں مدد کرتا ہے جس سے ہم زائد چینی مشروبات لینے سے بچتے ہیں. 

پانی پینا صرف آپ کے وزن کم کرنے کے سفر کا ایک حصّہ ہیں. 

٤. جسم کا درجہ حرارت ( body temperature):-

جسم کو ہائیڈریٹڈ رکھنا ضروری  ہوتا ہے تاکے آپ کے جسم کا درجہ حرارت معتدل رہے.گرمیوں کے موسم میں اور جسمانی سرگرمیاں( physical activities)  کی وجہ سے آپ کے جسم میں پسینہ کے ذریعے پانی کم ہونے لگتا ہے.

زیادہ پسینہ نکلنے کی وجہ سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے,اسلئے ضروی ہے کے آپ برابر مقدار میں پانی کو پئے اور اپنے جسم کو پانی کی کمی سے بچائیں.

٥. لعاب اور بلغم (Mucus):-

پانی پینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کے وہ لعاب اور بلغم کو بناتا ہے. لعاب سے کھانا کے ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے. وہ منہ,ناک اور آنکھوں میں نمی کو  برقرار رکھتا ہے.پانی پینے سے منہ بھی صاف رہتا ہے. 

٦. آکسیجن اور بلڈ پریشر :-

خون میں پانی کی مقدار ٩٠% سے زیادہ ہوتی ہے.خون آکسیجن کو جسم کے الگ الگ حصّے تک پہونچاتا ہیں.

پانی صحیح مقدار میں پینے کی وجہ سے خون کو گاڑھا ہونے سے روکھتا ہے جس سے بلڈ پریشر معتدل رہتا ہے.

٧. قبض:- 

قبض ایک عام مسئلہ ہیں جو اکثر لوگوں میں پایا جاتا ہے.جسم میں سیال(fluids) کا زیادہ ہونا قبض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے.

کچھ تحقیق کے مطابق یہ معلوم ہوا ہیکے پانی کم پینا قبض کے مسلے کو بڑھاتا ہے. 

پانی کو اچھے مقدار میں پینے سے قبض کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے.

٨. روزانہ مناسب طریقے سے پانی پینے کی تجاویز :-

اکثر لوگ سردیوں کے موسم میں سردی کی وجہ سے کم پانی پیتے ہیں لیکن موسم گرمیوں کا ہو یا سردیوں کا ہر موسم میں پانی اچھے مقدار میں پینا چاہئے.

دن بھر میں  صحیح مقدار میں پانی  پینے کے لئے کچھ ٹیپس :-

١. پانی پینے کو یاد دلانے والا ایک قدرتی چیز ہمارا جسم ہے,جب جسم میں پانی کی کمی ہوجاۓ تو ہمارے ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور پیشاب کا رنگ بھی گہرا پیلا ہوتا ہے.جب ہم صحیح مقدار میں  پانی پیتے ہے  تو پیشاب کا رنگ سفید یا ہلکا سہ پیلا ہوتا ہے. 

٢.  اپنا ایک ذاتی پانی کا بوتل رکھیں اور اسمیں سے پانی کو پئے جب پانی ختم ہو جاۓ تو  اسکو  دوبارہ  سے بھریں.جب دن گزر جاۓ تو دیکھیں کہ ہم کتنا پانی پی رہے ہیں. 

٣.  کام کرتے وقت ہم پانی پینا بھول جاتے ہیں اسلئے جہاں ہم کام کر رہے ہیں وہیں پر ایک پانی کا گلاس رکھلین اور پانی کو پيئیں. تاکے ہم کام کرتے وقت بھی ہمارا جسم میں پانی کی کمی نہ ہو. 

٤.  الارم (alarm) رکھلین کہ وہ کام کے دوران ہمیں یاد دلاۓ. 

٥. آج کل سمارٹ گھڑیاں اور ایپس (app) بھی ہیں جو ہمیں پانی پینا یاد دلاتی ہیں.

٩. پانی کو صحیح وقت پر پینے سے انسانی جسم پر اسکی تاثیر کو بڑھاتا ہے:- 

١.  نید سے بیدار  ہونے کے بعد ٢ گلاس پانی پینے سے 

اندرونی اعضاء کو متحررک کرنے میں مدد ملتی ہیں.

٢. کھانے سے ٣٠ منٹ پہلے ١ گلاس پانی پینے سے ہاضمہ میں مدد ملتی ہیں. 

٣.  نہانے سے پہلے ١ گلاس پانی پینے سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہیں. 

٤. سونے سے پہلے ١ گلاس پانی پینے سے فالج اور دل کے دورے سے بچا جا سکتا ہیں.

 

References : https://www.healthline.com/nutrition/drinking-water-helps-with-weight-loss

https://www.kidney.org/content/6-tips-be-water-wise-healthy- kidneys#:~:text=Water%20helps%20the%20kidneys%20remove,deliver%20essential%20nutrients%20to%20them.

https://www.insider.com/drinking-water-to-lose-weight

https://www.medicalnewstoday.com/articles/290814#kidney_damage

Disclaimer : اس آرٹیکل میں دیا گیا انفرمیشن صرف اپ کے جانکاری کے لئے ہے . یہ انفرمیشن کسی ڈاکٹر یا کسی ہسپتال کا بدل نہیں ہے. کسی بھی مسلے کے حل کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کریں.  

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*