آم کے ٦ بہترین فایدے -Mango Health benefits in Urdu

آم کے ٦ بہترین فایدے -Mango Health benefits in Urdu
Credit : Pixabay

گرمیوں کا موسم.موسم گرما کے آتے ہی ہر فرد چاہے  بچے  ہو یا  بڑے  ہر ایک کو آم کا شدّت سے انتظار رہتا ہے.

آم موسم گرما کا ایک بہترین تحفہ ہے.وہ بڑا ہی لذیذ اور مزیدار پھل ہے.آم کو پھلوں کا راجہ کہا جاتا ہے کیوں کے وہ ایک ایسا پھل ہے جسکو کھا کر کبھی سیری نہیں ہوتی .آم ٹراپکل علاقوں کا پھل ہے. 

آم کے بے شمار فائدے اور بے شمار اقسام ہیں. کچے آم کو کیری کہتے ہے. اسکو کاٹ کر اچار ڈالتے ہیں,اس کا شربت بنا کر پیتے  ہیں,سکھا کر آم چور بنایا جاتا ہے.اسکو  کاٹ کر مرچ مسالہ لگا کر  بھی کھایا جاتا ہے. 

اسکا سائنسی نام منگیفیرا انڈیکا (mangifera indica) ہے. 

آم صرف لذیذ اور مزیدار پھل ہی نہیں ہے بلکے اس میں بہت سارے نطرینٹس ہیں.

١.کیری کا شربت:-

کیری  کا شربت صرف  لذیذ ہی نہیں ہوتا بلکے وہ گرمیوں کے موسم  میں دھوپ کی وجہ سے جسم میں ہونے والے پانی کی کمی سے بچاتا ہیں جسم میں سوڈیم کلورائد اور آئرن کا زیادہ مقدار میں کمی ہونے سے روکتا ہے.

شربت کا طریقہ :-

کیری کو صاف دھولیں پھر اسکے چھلکے کو نکال دیں.ایک  دیگچی میں کیری اور پانی ڈال کر ابال لیں. جب کیری اچھی طرح سے ابل کر نرم ہوجاۓ تو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں. جب ٹھنڈا ہوجاۓ تو برف,شکّر  ڈال کر اچھی طرح سے بلنڈ( blend) کرلیں اور ٹھنڈے ٹھنڈے شربت کے مزے لیں. 

٢. ١٠٠ گرام آم کے نطرینٹس :-

پانی   ٨٣.٥ گرام 
انرجی٦٠ کیلوریز
میگنیشیم١٠ ملی گرام
پوٹاشیم١٦٨ ملی گرام
وٹامن C٣٦.٤ ملی گرام

٣.  کم کیلوری:- 

 آم ایک کم کیلوری  والا پھل ہے. ١٠٠ گرام آم میں صرف ٦٠ کیلوری ہوتے ہیں.تازے تازے پھل اور سبزی میں  کم کیلوری ہوتے ہیں.  

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کے تازے تازے پھل جیسے آم کھانے کے شروع میں کھایا جاۓ تو زیادہ کھانا کھانے سے بچاتا ہیں.

٤. آنکھ کی صحت:-

 آم میں وٹامن A بھی ہوتا ہے جو آنکھ کی روشنی بڑھانے کے لئے اچھا ہے.وہ رات کو نہیں دیکھنے والی بیماری مطلب night blindness سے بھی بچاتا ہے.

 ٥. قوت مدافعت(immunity):- 

آم میں وٹامن  A اور C ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے.

اگر ہمارے جسم کو ضروری مقدار میں وٹامن A نہیں ملیگا تو بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.

١٠٠ گرام آم  کھانے سے ہمیں ٣٦.٤ ملی گرام وٹامن C ملتا ہے. وٹامن C جسم میں بیماری سے لڑنے والے وائٹ بلڈ سیل (White blood cell)  کو بڑھانے میں مدد کرتا ہیں. 

٦.  جلد کے لئے:-

 آم میں وہ نطرینٹس ہوتے ہیں جو ہمارے جلد اور جسم کو صحتیاب رکھنے میں مدد کرتے ہیں .آم میں رہنے والے وٹامن A ,C اور اینٹی آکسیڈینٹ ہمیں  چہرے پر بڑھتی عمر کی علامتوں  سے اور جلد کو سورج سے ہونے والے نقصانات سے  بچاتے ہیں. 

آم میں رہنے والے بیٹا کیروٹین(beta carotene)  چہرے پر ہونے والے مہاسے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے. 

٧.  خون کی کمی(anemia):-

جسم میں  آئرن یا فولک ایسڈ کی کمی کی وجہ سے انیمیا ہوتا ہے.آم  ایک ایسا پھل ہے جس میں یہ دونوں چیزیں  پاے جاتے ہیں. 

وٹامن C زیادہ ہونے کی وجہ سے انیمیا کے مریضوں میں آئرن کو جذب کرنے کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے.

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*