٧. تربوز کھانے کے فائدے – 7 Watermelon health benefits in Urdu

٧. تربوز کھانے کے فائدے.‎‎
Credit : Pixabay

گرما کے موسم میں دھوپ کی سقتی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے.گرما کے موسم میں پانی زیادہ پینا چاہئے یا پانی زیادہ رہنے والے پھل کھانا چاہئے تاکے ہمارے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو. 

تربوز ایک میٹھا اور رسیلى پھل ہے.تربوز ہمیں گرمیوں کے موسم میں جسم میں پانی کی کمی ہونے سے بچاتا ہے کیوں کے تربوز ایک ایسا پھل ہے جس میں پانی کی مقدار ٩٢% ہے.

تربوز کے اوپر کا حصّہ موٹا بڑا اور سبز رنگ کا ہوتا ہے اور اسکے اندر کا حصّہ سرخ رنگ کا ہوتا ہے اور اس میں بڑے بیج ہوتے ہیں.

تربوز غذائی اجزاء( nutrients) جس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن A اور C بھرا ہوا ہے.تربوز دنیا بھر میں زیادہ کاشت کیے جانے والا پھل ہے.اسکے ١٠٠٠ سے زیادہ قسمیں ہیں.اسکا سائنٹفک نام (scientific name) سٹروللس لنآٹس ( citrullus lanatus) ہے.

١. ہائیڈریشن :-

آپ کے جسم کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لئے ہائیڈریٹڈ رہنا ضروری ہے.جسم کے ہر سیل کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے.

تربوز ایک ایسا پھل ہے جسکو کھا کر ہم اپنے جسم کو ہائڈریٹ رکھ سکتے ہیں کیوں کے اس میں پانی کی مقدار ٩٢% ہے.

اس میں پانی کی مقدار زیادہ رہنے کی وجہ سے تربوز ایک کم کیلوری والا پھل ہے.

٢. نیوٹریشن :-

تربوز میں مختلف قسم کے نيوٹرینٹس جس میں پوٹاشیم میگنیشیم اور وٹامن A اور C شامل ہیں. تربوز ایک کم کیلوری والا پھل ہے. ١٠٠ گرام تربوز میں صرف ٣٠ کیلوری ہوتے ہیں.

١٠٠ گرام تربوز کے نیوٹریشن ویلیو :-

کیلوری٣٠ 
کاربوہائیڈریٹس٧.٥٥ گرام
فائبر٠.٤ گرام
شوگر٦.٢ گرام
پروٹین٠.٦١ گرام
فیٹ ٠.١٥ گرام
وٹامن A٢٨ مائکروگرام(μg)
وٹامن C٨.١ مائکروگرام
پوٹاشیم١١٢ مائکروگرام
میگنیشیم١٠ مائکروگرام

٣. ہاضمہ :-

تربوز میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں فائبر بھی تہوڑے مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہاضمہ کے لئے مفید ہے 

اگر کھانے میں فایبر کی کمی ہوجاۓ تو قبض ہونے کے امکانات ہیں. اسی لئے فائبر پاۓ جانے والے پھل جیسے تربوز کھانے سے ہاضمہ اچھا ہوتا ہے.

٤. تربوز کے بیج :-

 ہم سب نے بچپن میں تربوز کے بیج کو کھایا ہی ہوگا اور ہمارے بڑے ہم سے کہتے تھے کے بیج کھانے سے پیٹ میں درخت پیدا ہوجاۓ گا.

 بیج کھانے سے پیٹ میں درخت پیدا نہیں ہوتا بلکے بیج کھانا بڑا ہی مفید ہے کیوں کے اس میں آئرن, زنک, کاپر, میگنیشیم اور پوٹاشیم ہوتا ہے.

٥. دل کی صحت :- 

تربوز میں لیکوپین (lycopene) نام کا ایک اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے تربوز کا رنگ لال ہوتا ہے.ٹماٹر میں بھی یہی لیکوپین رہنے کی وجہ سے وه بھی لال دکھتا ہے.

لیکوپین کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے مفید ہے. تربوز میں رہنے والا سٹرولين امینو ایسڈ

( Citrulline amino acid )بھی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے. 

٦. آنکھ کی صحت:- 

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی صحت میں بھی فرق آنے لگتا ہے.کم نظر آنا یا دھندھلا دھندھلا نظر آنے لگتا ہے.

تربوز میں وٹامن A بھی ہوتا ہے.جو آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے. تربوز کو اپنے کھانے میں شامل کرنے سے آنکھوں کی صحت میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے. 

تربوز میں رہنے والا لیکوپین ایک اچھا اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلممتورے ( anti inflammatory ) ہونے کی وجہ سے آنکھوں کو صحتیاب رکھنے میں مدد کرتا ہے. اس میں مزید تحقیق کرنا باقی ہے. 

٧. جلد کی صحت :- 

تربوز میں وٹامن A اورC دونوں پاے جاتے ہیں جو جلد کو صحتیاب رکھنے کے لئے مفید ہے.

وٹامنC کولیجن ( collagen) نام کے پروٹین کو بنانے میں مدد کرتا ہے. کولیجن ہمارے جلد کو جهریاں (wrinkles) اور جلد کے خشک ہونے سے بچاتا ہیں. 

تربوز میں رہنے والے وٹامن A اور B6 ( vitamin A and B6) بھی جلد کو نرم, ہموار اور کومل رکھنے میں مدد کرتا ہے.

2 Trackbacks / Pingbacks

  1. پانی پینے کے بہترین ٩ فایدے – Water amazing benefits in Urdu
  2. کھجور کے ٦ بہترین فایدے – Dates health benefits in Urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*